کھانا تیارنہ کرنے پرشوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 مارچ 2021
شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قاہرہ: مصری شہری نے کھانا تیارنہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔

قاہرہ کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔