کامیڈی کنگ امان اللہ کودنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

قیصر افتخار  ہفتہ 6 مارچ 2021

حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف مین انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا: فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف مین انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا: فوٹو: فائل

 

اپنے فقروں سے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈین امان اللہ کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔

امان اللہ خان، 1954 میں گوجرانوالہ کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مزاح بچپن سے ہی ان کی طبیعت کا نمایاں حصہ تھا۔ امان اللہ نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 1995 میں تھیٹر سے کیا ۔ ابتدا میں چند چھوٹے موٹے کردار ملے لیکن جب شائقین نے پسند کرنا شروع کیا تو تھیٹر کا دوسرا نام امان اللہ پڑگیا۔  2006 میں فلم ”ون ٹو کا ون”اور پھر2014 میں فلم ”نامعلوم افراد” میں بھی کردار نبھایا۔

امان اللہ نے سخت محنت کی اور ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ پیش کیا، بیسیوں ڈراموں کو اپنی کامیڈی سے یاد گار بنا دیا۔ امان اللہ نے ٹی وی شوز میں بھی کا م کیا ۔ ہمسایہ ملک بھارت سمیت مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور ملک کا نام روشن کیا،،، حکومت نے 2018میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

امان اللہ نے 3 شادیاں کیں، 7 بیٹے اور 7 بیٹیاں ہیں، 2018 میں انہیں گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، 2020 میں ان بیماریوں سے لڑتے ہوئے 6 مارچ دم توڑگئے لیکن کامیڈین امان اللہ کے قہقہے آج بھی شائقین کے دلوں میں دھڑک رہے ہیں۔

امان اللہ نے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف مین انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔