- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
کچلاک جوڈیشل کمپلیکس 2سال کی مدت میں 15 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال مندو خیل نے کہا کہ کچلاک اور سریاب کے جوڈیشل کمپلیکس کوئٹہ سے الگ کئے، اقدام کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف دینا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا افتتاح ہو رہا ہے جو انصاف کی فراہمی کے سلسلے کی کڑی ہے کہ غریب آدمی کو وقت پر انصاف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک عام آدمی کو مطمئن کرنے کیلئے سستا انصاف نہیں ملتا اس وقت معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جب کہ وکلا سے پر امید ہوں کہ وہ عدالت آنے والے سائلین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
ملک نعیم بازئی نے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب آپ کی خدمت قابل تحسین ہے، جب سے آپنے ذمہ داریاں سنبھالی ہے آپ کی ذاتی کوشش رہی ہے کہ صوبے کے ہر غریب آدمی کو جلد سے جلد سستا انصاف مل سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔