چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 مارچ 2021
اقدام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دینا ہے، چیف جسٹس جمال مندوخیل . فوٹو : سوشل میڈیا

اقدام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دینا ہے، چیف جسٹس جمال مندوخیل . فوٹو : سوشل میڈیا

 کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

کچلاک جوڈیشل کمپلیکس  2سال کی مدت میں 15 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال مندو خیل نے کہا کہ کچلاک اور سریاب کے جوڈیشل کمپلیکس کوئٹہ سے الگ کئے، اقدام کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف دینا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا افتتاح ہو رہا ہے جو انصاف کی فراہمی کے سلسلے کی کڑی ہے کہ غریب آدمی کو وقت پر انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عام آدمی کو مطمئن کرنے کیلئے سستا انصاف نہیں ملتا اس وقت معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جب کہ وکلا سے پر امید ہوں کہ وہ عدالت آنے والے سائلین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

ملک نعیم بازئی نے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب آپ کی خدمت قابل تحسین ہے، جب سے آپنے ذمہ داریاں سنبھالی ہے آپ کی ذاتی کوشش رہی ہے کہ صوبے کے ہر غریب آدمی کو جلد سے جلد سستا انصاف مل سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔