سونے کی قیمت میں چھٹے دن بھی کمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 6 مارچ 2021
گزشتہ پانچ روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے (فوٹو : فائل)

گزشتہ پانچ روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے (فوٹو : فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1700 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو چھٹے دن بھی سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔

ملک بھر میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 2 ہزار 550 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 87 ہزار 920 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1340 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 1148 روپے 83 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔