یوسف رضا گیلانی اور متحدہ رہنما خالد مقبول کے درمیان ملاقات

ویب ڈیسک  اتوار 7 مارچ 2021
ایم کیو ایم سے گزارش ہے ہمارا ساتھ دے، یوسف رضا گیلانی، رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں حتمی نیتجے پر پہنچیں گے، خالد مقبول (فوٹو : فائل)

ایم کیو ایم سے گزارش ہے ہمارا ساتھ دے، یوسف رضا گیلانی، رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں حتمی نیتجے پر پہنچیں گے، خالد مقبول (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ایم کیو ایم سے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کی درخواست کردی جواباً متحدہ نے معاملے کو رابطہ کمیٹی کا اختیار قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ارکان پر شک کر رہے ہیں، ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں، 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا، سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے، ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا۔

یوسف رضا گیلانی ے کہا کہ ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دے، آئین اورقانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا، ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے۔

متحدہ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں حتمی نتیجے پر پہنچیں گے، حکومت نے پھر سے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے، مشکل وقت میں صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین اپنا کردار ادا کیا، آج تین سال بعد خوش نصیبی ہے کہ حکومتی وفد ہمار ے پا س آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔