شاہین شاہ کے والد نے بیٹے کیلیے آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگ لیا

عباس رضا  اتوار 7 مارچ 2021
بچے ابھی کم عمر ہیں، دو سال بعد کوئی رسم ادا کی جائے گی، ذرائع

بچے ابھی کم عمر ہیں، دو سال بعد کوئی رسم ادا کی جائے گی، ذرائع

شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بیٹے کیلیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگ لیا۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا ہے کہ بیٹے کے لیے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رضامندی بھی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں میں بات چیت چل رہی ہے مگر بچے ابھی کم عمر ہیں، دو سال بعد کوئی رسم ادا کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔