- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں ہوگا
- کپاس کی مجموعی پیداوارملکی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی
- افریقی ملک جبوتی میں کشتی الٹنے سے 34 تارکین وطن ہلاک
- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
- پی ڈی ایم: الیکشن سے پہلے سلیکشن
- پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے
- امریکا میں گرفتاری کے دوران پولیس فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان ہلاک
- این سی او سی اجلاس؛ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ موخر
- جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی، مریم نواز
- ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
- جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب
کورونا کیسز کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لئےہدایات جاری کردی گئیں فوٹو: فائل
پشاور: کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں حیات آباد فیز 4 ، شامی روڈ، حیات آباد فیز 7 اور مسلم آباد کاکشال کے علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے، ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن اتوار کی شام 6 بجے سے نافذ العمل ہے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورو نوش، ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔