شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 7 مارچ 2021
فورسز نے شمالی وزیرستان دتہ خیال اور جنوبی وزیرستان زوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

فورسز نے شمالی وزیرستان دتہ خیال اور جنوبی وزیرستان زوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان دتہ خیال اور جنوبی وزیرستان زوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ کا کمانڈر عبدالآدم زیب ہلاک اور ٹی ٹی پی سجنا گروپ کا کمانڈرمولوی محبوب اور کمانڈر میر سلام بھی مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد مولوی محبوب اور میر سلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اور یہ دہشتگرد لدھا قلعہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگ دھماکوں میں بھی ملوث تھے جب کہ دہشت گرد کمانڈر عبدالآدم فورسز پر 20 سے زائد حملوں میں ملوث تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔