رشتہ سے انکار پر 2 بھائیوں نے تایا زاد بہنوں کو قتل کردیا

نمائندگان ایکسپریس  پير 8 مارچ 2021
وقاص عرف کاشی اور اشتیاق نے اپنی تایا زاد بہنوں کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔ فوٹو: فائل

وقاص عرف کاشی اور اشتیاق نے اپنی تایا زاد بہنوں کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔ فوٹو: فائل

سانگلہ ہل / مانانوالہ: چک نمبر31رڑیانہ میں رشتہ دینے سے انکار 2 بھائیوں نے اپنی تایا زاد بہنوں کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر31رڑیانہ میں رشتہ دینے سے انکار 2 بھائیوں وقاص عرف کاشی اور اشتیاق نے اپنی تایا زاد بہنوں 18سالہ سجل بی بی اور 16سالہ حجاب فاطمہ کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کر کے مقتولہ بہنوں کے بھائی سیف اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، مانانوالہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواحی گاؤں مجاوروالی چک نمبر 26 میں سابق شوہر نے دو بچوں کی ماں سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔