گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے

گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے

کراچی: سرچ انجن گووگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سرچ انجن گووگل کی جانب سے اپنے صفحہ پر 8 مارچ کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل عالمی دنوں کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے لیکن آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گووگل نے اپنے ڈووڈل میں خواتین کو دکھایا ہے جو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دکھائی دے رہی ہیں۔

گووگل کی ڈوڈل کی خاص بات ویڈیو ہے جو اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے شروع ہوجاتی ہے۔ ویڈیو میں بھی گووگل نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کامیابیوں کو تصویروں کے ذریعے دکھایا ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔