یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
زخمیوں میں سے 90 کی ہلاکت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : فائل

زخمیوں میں سے 90 کی ہلاکت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : فائل

صنعا: یمن میں تارکین وطن کے لیے قائم کیئے گئے حراستی مرکز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے 90 کی حالت نازک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں تارکین وطن کے حراستی کیمپ میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ تارکین وطن اور ان کے محافظ ہلاک ہو گئے جب کہ 170 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 90 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔ آتشزدگی میں محفوظ رہنے والوں کو دوسرے کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ترک وطن سے متعلق ایجنسی آئی او ایم کی ڈائریکٹر کارمیلا گوڈیو نے ٹوئٹر پیغام میں صنعاء کے مہاجرین کے حراستی مرکز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے مگر اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔