- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
- پی ڈی ایم: الیکشن سے پہلے سلیکشن
- پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے
- امریکا میں گرفتاری کے دوران پولیس فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان ہلاک
- این سی او سی اجلاس؛ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ موخر
- جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی، مریم نواز
- ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
- جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب
- بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثناء اللہ
- تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی نظر بند
- اولڈ ایج ہومز میں مقیم بزرگ شہری ویکسی نیشن سے محروم
- کراچی میں 3 بچوں کی ہلاکت پر شوہر نے بیوی پر قتل کا مقدمہ درج کرادیا
کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد

شبہ ہے کہ مقتولین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، پولیس ۔ فوٹو:فائل
کراچی: گلشن حدید لنک روڈ سے قریب خاتون اورایک کم عمرلڑکے کی تشدد زدہ کئی روزپرانی لاشیں ملی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ ملیر ڈویلمنٹ اتھارٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سے تقریبا 2 کلو میٹر کے فاصلے پر جنگل کے قریب سے خاتون اورایک کم عمر لڑکے کی تشدد زدہ کئی روز پرانی برہنہ لاشیں ملی ہیں۔
ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن ممتازمروت نے بتایا کہ قتل کی جانے والی خاتون اور کم عمر لڑکے کی لاشیں 5 سے 6 روز پرانی معلوم ہوتی ہے، خاتون کی عمر تقریبا 25 سے 30 کے درمیان ہے، اورخاتون کی لاش سر سے سینے تک جھلسی ہوئی ہے، جب کہ لڑکے کی عمر 10 سال کے قریب ہے، اور ملزمان نے لڑکا کا چہرہ شناخت چھپانے کے لیے کچلا ہوا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ مقتولین کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور لاشیں مذکورہ مقام پر پھینکی گئیں اور اس کے بعد ملزمان نے خاتون کو جلایا اور لڑکے کا چہرہ کچلا، مقتولین کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے ان کی شناخت ممکن ہوسکے، تاہم شبہ ہے کہ مقتولین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، پولیس نے جائے وقوع سے اکٹھا کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔