2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
ملزم نے انسپکٹر ناصر الحسن کے کیس کے عینی شاہد اے ایس آئی علی محسن نقدی کو اپنے ساتھی سمیت مل کر شہید کیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

ملزم نے انسپکٹر ناصر الحسن کے کیس کے عینی شاہد اے ایس آئی علی محسن نقدی کو اپنے ساتھی سمیت مل کر شہید کیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

کراچی: سی ٹی ڈی نے لائنزایریا میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے لائنزایریا میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم محمد شکیل عرف ہکلاعرف چوہا ایم کیو ایم لندن کا سر گرم کارکن ہے اور 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف رہا ہے۔ ملزم نے 2012 میں پولیس انسپکٹر ناصر الحسن شہید کے کیس کے واحد عینی شاہد اے ایس آئی علی محسن نقدی کو اپنے ساتھی سمیت مل کر شہید کیا، جب کہ اس کے بریگیڈ ، ماڈل کالونی ، الفلاح اورایس آئی یو میں مختلف نوعیت کے 8 مقدمات درج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔