- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
- جائزہ مذاکرات مکمل، پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا
شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
دمشق: شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر شام کے 55 سالہ صدر اور ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔ طبی ماہرین نے دونوں کو 15 روز کے لیے قرنطینہ کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بشارالاسد کی صحت بہتر ہے جب کہ اہلیہ میں معمولی علامات ہیں۔ دو ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا تب تک دونوں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
حال ہی میں ملک بھر میں بشار الاسد کی فتح کا دس سالہ جشن منایا گیا تھا اور اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد اب بھی حکومتی امور آن لائن انجام دیں گے اور اجلاسوں کی سربراہی کریں گے۔
واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔