دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
دونوں پاؤں کے جوتوں کا رنگ بالکل الگ ہے، ایک جوتا کالا ہے تو دوسرا سفید

دونوں پاؤں کے جوتوں کا رنگ بالکل الگ ہے، ایک جوتا کالا ہے تو دوسرا سفید

جرمنی: جوتے اور کپڑے بنانے والی مشہور جرمن برانڈ نے دنیا کے سب سے بڑے جوتے بھی متعارف کرادیے ہیں۔

دنیا بھر میں کھیلوں کے لیے جوتے اور کپڑے بنانے کے حوالے سے مشہور جرمن برانڈ نے اب دنیا کے سب سے بڑے جوتے بھی متعارف کردیے ہیں، ان جوتوں کا انتہائی دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دونوں پاؤں کے جوتوں کا رنگ بالکل الگ ہے، ایک جوتا کالا ہے تو دوسرا سفید۔

یورپی ریپر ٹامی کیش نے انسٹاگرام پر کہا کہ جب میں نے کمپنی سے کہا کہ میں دنیا کے سب سےبڑے جوتے کا جوڑا بنانا چاہتا ہوں تو کمپنی نے مجھ سے کہا کہ کیا بکواس ہے تاہم 5 مہینے کے بعد ہم دنیا کے سب سے بڑے جوتے بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

یورپی ریپر ٹامی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ جوتے انتہائی محدود تعداد میں دیے جائیں گے لہذا جس جس کو یہ جوتے خریدنے ہیں، وہ فوری طور پر کمپنی کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد خود کو رجسٹرڈ کریں، دنیا کے سب سے بڑے جوتوں کا جوڑا حاصل کرنے والے خوش قسمت افراد کا انتخاب کرنے کے بعد انہیں آگاہ کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔