- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
پرینیتی چوپڑا نے شردھا کپور کی فلم سے چھٹی کرادی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کھیل پر مبنی فلم میں اداکارہ شردھا کپور کی چھٹی کرادی۔
بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اُن کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا ادا کر رہی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ابتدا میں اس کردار کے لئے شردھا کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کا باقائدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا۔
امول گپتے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ سائنا ‘ میں شردھا کپور کی انٹری خبروں کی زینت بنی رہی لیکن بعدازاں انہیں یہ فلم مصروفیات کی وجہ سے چھوڑنی پڑی کیوں کہ جس دوران اس فلم کی عکس بندی کی جانا تھی اسی عرصے میں شردھا دوسری فلم کی شوٹنگ کے لئے پہلے ہی معاہدہ کر چکی تھیں۔
فلم ٹریلر کی لاؤنچنگ کے دوران پرینیتی چوپڑا سے فلم میں شردھا کپور کی جگہ کاسٹ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے جب یہ فلم آفر ہوئی تو میرے ذہن میں بس یہ خیال تھا کہ مجھے کسی بھی طرح خود کو کھلاڑی ثابت کرکے دکھانا ہے۔ میرے نزدیک سائنا کا کردار کسی چیلنج سے کم نہیں تھا کیوں کہ مجھے اس کے لئے بیڈ منٹن بھی سیکھنا پڑا۔
https://twitter.com/ParineetiChopra/status/1368857323385413635
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران میں نے صرف ہدایت کار کا پریشر اپنے سر لے رکھا تھا کیوں کہ میں انہیں اپنے کام سے متاثر کرنا چاہتی تھی اور اسی لیے بیڈ منٹن سیکھنے کے سخت محنت کی تاکہ ہدایتکار کو میں اسکرین پر بہترین کھلاڑی کے طور پر نظر آؤں۔
پرینیتی چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ مجھے سائنا کا مکمل طور پر تعاون حاصل تھا ، انہوں نے مجھے اپنی زندگی اور شخصیت سمجھنے کا موقع دیا۔ اس حوالے سے میں انہیں کبھی کال ، کبھی ویڈیو کال کرتی تھی اور جتنے سوالات میرے ذہن میں ہوتے تھے وہ سب میں سائنا سے پوچھتی تھی جس کا وہ جواب دے کر مجھے یہ کردار سمجھنے میں مدد فراہم کرتی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔