پرینیتی چوپڑا نے شردھا کپور کی فلم سے چھٹی کرادی

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
بیڈ منٹن خاتون کھلاڑٰی کا کردار ادا کرنا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، پرینی نیٹی چوپڑا۔ فوٹو:فائل

بیڈ منٹن خاتون کھلاڑٰی کا کردار ادا کرنا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، پرینی نیٹی چوپڑا۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کھیل پر مبنی فلم میں اداکارہ شردھا کپور کی چھٹی کرادی۔

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اُن کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا ادا کر رہی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ابتدا میں اس کردار کے لئے شردھا کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کا باقائدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا۔

امول گپتے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ سائنا ‘ میں شردھا کپور کی انٹری خبروں کی زینت بنی رہی لیکن بعدازاں انہیں یہ فلم مصروفیات کی وجہ سے چھوڑنی پڑی کیوں کہ جس دوران اس فلم کی عکس بندی کی جانا تھی اسی عرصے میں شردھا دوسری فلم کی شوٹنگ کے لئے پہلے ہی معاہدہ کر چکی تھیں۔

فلم ٹریلر کی لاؤنچنگ کے دوران پرینیتی چوپڑا سے فلم میں شردھا کپور کی جگہ کاسٹ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے جب یہ فلم آفر ہوئی تو میرے ذہن میں بس یہ خیال تھا کہ مجھے کسی بھی طرح خود کو کھلاڑی ثابت کرکے دکھانا ہے۔ میرے نزدیک سائنا کا کردار کسی چیلنج سے کم نہیں تھا کیوں کہ مجھے اس کے لئے بیڈ منٹن بھی سیکھنا پڑا۔

https://twitter.com/ParineetiChopra/status/1368857323385413635

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران میں نے صرف ہدایت کار کا پریشر اپنے سر لے رکھا تھا کیوں کہ میں انہیں اپنے کام سے متاثر کرنا چاہتی تھی اور اسی لیے  بیڈ منٹن سیکھنے کے سخت محنت کی  تاکہ ہدایتکار کو میں اسکرین پر بہترین کھلاڑی کے طور پر نظر آؤں۔

پرینیتی چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ مجھے سائنا کا مکمل طور پر تعاون حاصل تھا ، انہوں نے مجھے اپنی زندگی اور شخصیت سمجھنے کا موقع دیا۔ اس حوالے سے میں انہیں کبھی کال ، کبھی ویڈیو کال کرتی تھی اور جتنے سوالات میرے ذہن میں ہوتے تھے وہ سب میں سائنا سے پوچھتی تھی جس کا وہ جواب  دے کر  مجھے یہ کردار سمجھنے میں مدد فراہم کرتی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔