پنوعاقل میں زیادتی کے بعد بچہ قتل، ملزم گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  منگل 9 مارچ 2021
ملزم کے اعترافی بیان کی وڈیو جاری، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔ فوٹو: فائل

ملزم کے اعترافی بیان کی وڈیو جاری، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔ فوٹو: فائل

پنو عاقل: مہران کالونی میں 13 سالہ لڑکے آفاق ولد احسان واگھو کے زیادتی اور قتل کا نشانہ بنانے والے مجرم شفیق جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

دو دن قبل پنوعاقل کی گنجان آبا دی والے علا قے مہران کالونی میں 13 سالہ لڑکے آفاق ولد احسان واگھو کے زیادتی اور قتل کا نشانہ بنانے والے مجرم شفیق جتوئی کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 14 دن کے لئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس سلسلے میں پنوعا قل پولیس نے ملزم کا اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے اپنے ویڈیو بیان میں ملزم نے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لڑکے کو مسجد کی چھت پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا اور جرم کو چھپانے کے لئے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

مقتول نے مزاحمت پر مجھے بھی اینٹوں سے مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا اور وہ اینٹ اس کے سر پر لگی واقعہ کے خلاف سپلا سکھر ریجن،انسانی حقوق یونٹی فاؤنڈیشن،سول سوسائٹی،اساتذہ تنظیموں کی جانب سے آفاق ولد پرو فیسر احسان واگھو کے قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مطا لبہ کیا کہ ملزم کو عبرت ناک سزا دی جا ئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔