ایک روزمیں ایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص

ویب ڈیسک  منگل 9 مارچ 2021
ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 ہوگئی

ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 ہوگئی

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 54 افراد جاں بحق اورایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمارجاری کیے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 54 افراد جاں بحق اورایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 ہوگئی جب کہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار281 ، اور مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 786 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، پنجاب ایک لاکھ 78 ہزار 648 ، خیبرپختونخوا 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121 کیسز، اسلام آباد 45 ہزار 976، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کیسزاور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 626 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔