- ملازم نے کام کے پہلے دن ہی استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟
- سوات، غیرت کے نام پر خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا
- ٹیسٹ سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا
- کراچی؛ صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار
- ٹیسٹ میچز؛ پاکستانی بالرز رنز کے انبار لٹانے میں سب سے آگے
- پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخر کرے، لیاقت بلوچ
- کراچی میں موسم جزوی ابرآلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان
- موجودہ سیاسی صورتحال، جماعت اسلامی کا ملک گیر تنظیمی اجلاس جاری
- والد کی تدفین؛ فاطمہ ثنا کیویز کیخلاف میچ میں ٹیم جوائن کرلیں گی
- کوہلی کے ہمشکل سندھ ویرات نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں برقرار
- ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
- پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں؛ اسلحہ اور منشیات برآمد
- راولپنڈی؛ داماد نے گھر میں گھس کر ساس اور سسر کو قتل کر دیا
- بدترین شکست؛ دوسرے ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان
- صدر بن کر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گی، کملا ہیرس
- سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں کی لاٹری کا تحفہ
- سائنس دانوں نے اسپائیڈر مین کا گیجٹ بنا لیا
- قلبی امراض ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتے ہیں، تحقیق
- اسپین جاتے ہوئے 4 پاکستانی کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
اب فیس بک کی ایک منٹ ویڈیو سے بھی رقم کمائی جاسکتی ہے
کیلیفورنیا: فیس بک نے ٹک ٹاک کی طرز پر ایک منٹ کی ویڈیو اور اسٹریم پر بھی رقم کمانے کا آپشن پیش کردیا ہے۔ اس آپشن کے تحت زیادہ سے زیادہ صارفین کو فیس بک ویڈیو کی جانب راغب کرنا ہے اور انہیں بہتر مالی آمدنی کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔
ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق فیس بک کا یہ قدم ٹک ٹاک کے جواب میں اٹھایا گیا ہے کیونکہ ٹک ٹاک پہلے ہی مختصر ویڈیو کو مونیٹائز کرنے کے سہولت فراہم کررہا ہے اور لوگ اس پلیٹ فارم کی جانب راغب ہورہے ہیں۔
اس تناظر میں فیس بک سے وابستہ مونیٹائزیشن ڈائریکٹر یوو آرنسٹائن نے بتایا کہ ان کی کمپنی ایسے ویڈیو تخلیق کاروں کی مدد کرنا چاہتی ہے جو مختصر ویڈیو بناتے ہیں اور لائیو ویڈیوز پیش کررہے ہیں۔ اس کےبدلے ان کی ویڈیوز پر اشتہار چلیں گے جس سے انہیں کچھ آمدنی ہوسکے گی۔ اس طرح فیس بک ایپ کو ٹک ٹاک سے مقابلے کے قابل بنایا جارہا ہے۔
مختلف انفلوئنسر ٹک ٹاک پر ایپ کریئٹرز فنڈ کی بدولت اپنی ہر دیکھی جانے والی ویڈیوز پر رقم کماتےہیں۔ لیکن فنڈ میں کم ازکم 10 ہزار فالوورز ہونے چاہیئیں اور یہ تعداد مونیٹائزیشن شروع ہونے سے 30 روز قبل موجود ہونی چاہیے۔ اس پروگرام کے تحت انفلویئنسرز ایک ہزار مرتبہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کے دو سے چار سینٹس کمالیتے ہیں۔ اس طرح بعض انفلوئنسرز 200 سے 20 ہزار ڈالر تک کی رقم کمارہے ہیں۔
فیس بک میں اشتہاراتی مہم سے 1000 ویوز کے 8.75 ڈالر ملتے ہیں اور بعض انفلوئنسر لاکھوں ڈالر تک کماتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاکرز کے مقابلے میں فیس بک کی شرائط کچھ سخت ہیں۔ اول یہ کہ آپ کے 10 ہزار سے زائد فالوورز ہونے چاہیئیں اور مجموعی طور پر چھ لاکھ منٹ کے ویوز ضروری ہیں۔ ان میں پانچ عدد لائیو اسٹریمز بھی ضروری ہیں۔ بقیہ تفصیلات فیس بک کریئٹر ویڈیو پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ان ویڈیو پر 30 سے 45 سیکنڈ تک کے اشتہارات چلیں گے جس سے لوگوں کو آمدنی حاصل ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔