مہران یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز

ایکسپریس نیوز ڈیسک  بدھ 8 جنوری 2014
کلاسز کے پہلے روز طلبہ کو انکے اپنے اپنے شعبوں میں اورینٹیشن دی گئی  .فوٹو: فائل

کلاسز کے پہلے روز طلبہ کو انکے اپنے اپنے شعبوں میں اورینٹیشن دی گئی .فوٹو: فائل

جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں (14 بیچ) کے نئے سال کی کلاسز منگل 7جنوری سے شروع ہو گئیں۔

کلاسز کے پہلے روز طلبہ کو انکے اپنے اپنے شعبوں میں اورینٹیشن دی گئی اور یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے تمام طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کر کے اپنا اور قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوشش کریں۔ طلبہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں جس سے انکی پڑھائی پر بُرا اثر پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔