کوٹلی آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی

کلاس نہم، دھم اور کالج و یونیورسٹی کلاسز 22 مارچ سے کھولنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک March 21, 2021
22 مارچ سے پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ایس او پی کے تحت چلانے کی اجازت ہوگی، ڈپٹی کمشنر۔ فوٹو: فائل

کوٹلی آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی آزاد کشمیر کے مطابق ضلع بھر میں لگنے والا لاک ڈان نرم کردیا گیا ہے، اور کلاس نہم، دھم اور کالج یونیورسٹی کلاسز 22 مارچ سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ بروز منگل ضلع میں لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا، 22 مارچ سے پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ایس او پی کے تحت چلانے کی اجازت ہوگی، ضلع میں قائم شادی ہالز میں 150 اور دیہات میں 250 افراد شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم جمعتہ المبارک کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

مقبول خبریں