جسٹس فائز کی اہلیہ سرینا عیسی کی فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

ویب ڈیسک  پير 22 مارچ 2021
فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالےسے ٹوئٹ کیا تھا

فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالےسے ٹوئٹ کیا تھا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالےسے ٹوئٹ کیا تھا جس پر ان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ نے دائر کی۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو ’دکھ ہوا سے توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔