شوہر نے دوسری شادی کیلیے پہلی بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا

ویب ڈیسک  منگل 23 مارچ 2021
پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا، فوٹو : فائل

پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا، فوٹو : فائل

قاہرہ: مصر میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر مشتعل شوہر نے اپنی پہلی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں 40 سالہ شوہر نے اپنی پہلی بیوی کو تشدد اور گلا گھونٹ کر موت کی گھاٹ اتار دیا۔ 30 سالہ بیوی نے شوہر کو دوسری شادی سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ شوہر اپنی بیوہ کزن جن کی عمر 23 سال تھی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم پہلی بیوی نے اپنے احسانات جتاتے ہوئے کہا کہ تم دو بیویوں کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتے۔

اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر نے مشتعل ہوکر بیوی کو قتل کردیا۔ اسی وقت قاتل کی سالی اپنی بہن سے ملنے آئی اور مردہ حالت میں اپنی بہن کو دیکھ کر شدت غم سے چیخنے لگیں۔

شور کی آواز سن کر ہم سایہ آگئے اور پولیس کو کال کی۔ پولیس نے تعاقب کرکے قاتل شوہر کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔