میکسیکو میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 29 مارچ 2021
طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ فوٹو : فائل

طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ فوٹو : فائل

میکسیوسٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، طیارہ ہیموسیلو سے ٹسکون جارہا تھا تاہم ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔