اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک  پير 29 مارچ 2021
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاطمہ ثنا شیخ۔ فوٹو:فائل

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاطمہ ثنا شیخ۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

بھارت بھر کورونا وائرس کی نئی لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور مودی سرکار کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود یہ وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کورونا وائرس عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کئی نامور فنکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

اب تک لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، کارتک آریان ، ورون دھون، عامر خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ سمیت کئی فن کار اس وباء کا شکار بن چکے ہیں اور اب دنگل فلم کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارعامر خان کورونا وائرس کا شکارہوگئے

فلم دنگل اور ٹھگ آف ہندوستان جیسی سپرہٹ فلموں میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ نے انسٹا گرام پر کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کو کورونا ویکسین لگوانے پر شدید تنقید کا سامنا

فاطمہ ثنا نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت گھر پر ہوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔