فریال تالپورکا الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اپريل 2021
دونوں ایم پی ایزنے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی، فریال تالپور

دونوں ایم پی ایزنے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی، فریال تالپور

 اسلام آباد: فریال تالپورنے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کیس رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

فریال تالپورنے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اوررابعہ افضل کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا، دونوں ایم پی ایزکی عدم پیری پرخود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کرچکا تھا۔

فریال تالپورنے کہا کہ آصف زرداری کی بہن ہوں اس لیے سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسزمیں پھنسا رہے ہیں، 8 فروری کو دوبارہ درخواست آنے پرالیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا، الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قراردے کرکارروائی سے روکا جائے۔

فریال تالپورنے کہا کہ دونوں ایم پی ایزکی درخواست اسپیکرسندھ اسمبلی نے مسترد کردی تھی، الیکشن کمیشن اسپیکرسندھ اسمبلی کے فیصلے کے خلاف درخواست سننے کا اختیارنہیں رکھتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔