لاہور میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مفت ماسک فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اپريل 2021
غریب آبادی میں فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں گے

غریب آبادی میں فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں گے

 لاہور: کورونا کی تیسری لہر اور مثبت کیسز میں اضافے کے باعث کمشنر لاہور نے فری ماسک کیمپس قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت کووڈ مریض رابطہ نظام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

کمشنر لاہور نے کہا کہ غریب آبادی میں لوگوں کی زیادہ آمد و رفت والی جگہوں پر فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں۔ کمشنر لاہور نے کووڈ رابطہ نظام کو تیز کرنے کیلئے ڈی سی کو اہداف دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان معلومات کے تیزترین تبادلے کو ہرگز نظر انداز نہ کریں، کووڈ مریض کی ٹیگنگ اور قرنطینہ میں چیکنگ کو یقینی بنایا جائے جس سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کو پورے عزم کیساتھ کووڈ سے نمٹنا ہوگا جس میں کوئی غفلت نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔