دبئی میں فلیٹ کی بالکونی میں برہنہ شوٹنگ کرنے والی لڑکیاں گرفتار

ویب ڈیسک  پير 5 اپريل 2021
زیادہ تر خواتین کا تعلق روس سے ہے، فوٹو: فائل

زیادہ تر خواتین کا تعلق روس سے ہے، فوٹو: فائل

ابوظہبی: دبئی میں درجن سے زائد خواتین پر مشتمل ایک گروپ کو فلیٹ کی بالکونی میں لباس اتار کر شوٹنگ کرنے کے الزام میں حراست لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے علاقے مارینا میں ایک فلیٹ کی بالکونی پر غیر ملکی نوجوان خواتین نے برہنہ حالت میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ عوامی مقام پر عریاں فوٹو شوٹ کرنے کے الزام میں ان خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار کی جانے والی خواتین میں 8 کا تعلق روس سے ہے۔ اس حوالے سے روسی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات پر عریاں شوٹنگ یا جنسی اشتہا پر 6 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے جب کہ فوٹو شوٹ کے منتظم کو 18 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے برہنہ فوٹو شوٹ میں 40 لڑکیوں نے حصہ لیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے درست تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔