وزیراعظم نے دیوسائی میں سرما کی پہلی اسکی کی تصاویر شیئر کردیں

ویب ڈیسک  منگل 6 اپريل 2021
دیوسائی میں موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کی گئی، عمران خان

دیوسائی میں موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کی گئی، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دیوسائی میدان کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کے سلسلے میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر سرما میں کی جانے والی پہلی اسکی ٹریورس کے مناظر۔

واضح رہے کہ دیوسائی نیشنل پارک سطح سمندر سے 13،500 فٹ اونچائی پر واقع اور 3000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ نومبر سے مئی تک پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔