ننگرہارمیں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 6 اپريل 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے حملوں میں 26 اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سیکیورٹی حکام

گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے حملوں میں 26 اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سیکیورٹی حکام

کابل: افغان صوبے ننگرہارمیں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ چندنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔