- پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے
- سندھ کے چھ شہروں کیلیے 250 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدنے کی منظوری
- 20 فیصد پاکستانی امرا ملکی آمدن کے 50 فیصد کے مالک، رپورٹ
- کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی
- گواہ منحرف ہوگیا، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
- حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی
- زمین پر قدیم زندگی کے خاتمے کے مزید ثبوت پاکستان اور چین سے دریافت
- رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
- ڈبلیو ایچ او نے زندہ جانوروں سےکورونا جیسی مزید بیماریوں سے خبردار کردیا
- بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑمیں شامل
- سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
- جوہری مرکز پر حملے سے امریکا کیلیے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، ایران
- فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
- جسٹس فائز کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- پیپلزپارٹی اوراے این پی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، بات سننے کو تیار ہیں، فضل الرحمان
- احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
- عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد
- رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت
گاہکوں کا سامان چوری کرنے والے کوے

کوے اگر چوریاں کرنے پر آجائیں تو ایک منفرد انداز اختیار کرکے انسانوں کو حیران کرسکتے ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
الاسکا: کوّے اپنی چالاکی اور مکاری کےلیے مشہور ہیں لیکن الاسکا کے کووّں نے خریداری کرنے والے گاہکوں کا سامان چوری کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔
خبروں کے مطابق، امریکی ریاست الاسکا کے کچھ سپر اسٹورز سے خریداری کرنے والے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کووں نے ان کے سامان میں سے کھانے پینے کی چیزیں اتنی پھرتی اور مہارت سے چوری کی ہیں کہ وہ حیران رہ گئے ہیں۔
الاسکا کے علاقے اینکریج میں کوسٹکو نامی سپر اسٹور کے ایک خریدار، میٹ لیوالن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ وہاں سے گھر کےلیے دیگر سامان کے علاوہ کھانے پینے کی چیزیں لے کر نکلا اور پارکنگ میں کھڑی اپنی کار کا لاک کھولنے لگا تو اسی دوران کچھ کووں نے بہت خاموشی سے اس کی شاپنگ کارٹ پر دھاوا بول دیا۔
صرف چند سیکنڈ میں وہ اس کے سامان میں سے گوشت اور ہڈی کا ایک ٹکڑا چوری کرچکے تھے۔ جب تک میٹ نے پلٹ کر انہیں دیکھا، تب تک وہ کارروائی مکمل کرکے اُڑ رہے تھے۔ اس دوران وہ اشیائے خور و نوش کی ایک اور تھیلی پھاڑ چکے تھے لیکن یہ کام ادھورا رہ گیا۔
میٹ کا کہنا ہے کہ گوشت کا ٹکڑا خاصا بڑا تھا، لیکن وہ کوّے بھی اچھے خاصے بڑے تھے شاید اسی وجہ سے وہ اس ٹکڑے کو چوری کرکے بہ آسانی لے گئے۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ کوّے کسی خریدار پر حملہ آور نہیں ہوتے اور نہ ہی اسے تنگ کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، وہ خریدار کے پارکنگ لاٹ میں پہنچنے اور گاڑی کی ڈکی/ دروازے کا لاکھ کھولنے کےلیے شاپنگ کارٹ سے دور ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔
’’لگتا ہے وہ پوری منصوبہ بندی کرکے چوری کرنے آتے ہیں،‘‘ ایک مقامی خاتون خریدار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور خاتون کہا کہ وہ کوّے ’’حساب لگا کر‘‘ ساری کارروائی کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اور واقعہ یہ بھی سامنے آیا کہ اسی سپر اسٹور سے خریداری کرنے والی خاتون کو پارکنگ میں فرش پر بیٹھے ایک کوّے نے کائیں کائیں کرکے اپنی طرف متوجہ کیے رکھا جب کے ان کے پیچھے، دوسرے کوّے نے کھانے پینے کا سامان چوری کرلیا۔
ان واقعات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ کوّوں کی ذہانت ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے اور اگر وہ چوریاں کرنے پر آجائیں تو ایک منفرد انداز اختیار کرکے انسانوں کو حیران بھی کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔