- پاکستان پرامن، خودمختاراورخوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفترخارجہ
- حملہ آور ڈرونز کے ٹکڑے اُڑانے والا مائیکروویو ہتھیار
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- ’’اہرام نما اڑن طشتری کی ویڈیو اصلی ہے،‘‘ پنٹاگون کا اعتراف
- بچوں کی پٹائی سے ان کا دماغ متاثر ہوسکتا ہے، تحقیق
- محمد رضوان سال کے بہترین وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں شامل
- اولمپکس گیمزاس سال بھی التوا کا شکار
- زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے
- وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
- پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کےلیے ثالثی کررہے ہیں، یو اے ای
- ٹی ایل پی کے خاتمے کیلیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر داخلہ
- برطانیہ اور جنوبی افریقہ کا ’تبدیل شدہ وائرس‘ پاکستان میں پھیل رہا ہے، تحقیق
- چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 39.9 فیصد اضافہ
- فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا
- افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک
- عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج
- بلوچستان میں کورونا فعال کیسز کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی
- فرانس کی اپنے شہریوں اور اداروں کو پاکستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت
- بھارت میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ
- تحریک لبیک کے 165 رہنما اور کارکنان سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل
چین نے 2020 میں غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کرلیا، وائٹ پیپر

چین نے 77 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے پریس آفس نے آج ’’انسداد غربت: چین کے تجربات اور خدمات‘‘کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں سو برسوں میں غربت کے خاتمے کےلیے چین کے عظیم عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے اواخر تک چین میں انسداد غربت کا ہدف حاصل کیا گیا۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد غربت کی جنگ سے چین کے دیہات میں جامع اور تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایک عظیم انقلاب ہے جس کی مدد سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کےلیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔
انسداد غربت کے میدان میں جامع کامیابی نے چینی قوم کے ہزاروں سال پرانے خواب اور خواہش کو پورا کیا ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی آبادی کے پانچویں حصے والے چین میں مطلق غربت کا خاتمہ اور شیڈول سے دس سال پہلے اقوام متحدہ کے ’’2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے‘‘ کی تکمیل نہ صرف چینی ترقی میں سنگ میل ہے بلکہ عالمی ترقی کی تاریخ کا بھی ایک بڑا واقعہ ہے جو انسداد غربت اور انسانی ترقی کی راہ میں ایک بڑی خدمت ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد سے غربت کی موجودہ تعریف کے مطابق 770 ملین سے زائد غریب دیہی عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی ہے۔
عالمی بینک کے بین الاقوامی غربت کے معیار کے مطابق، چین کی جانب سے غربت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی، عالمی سطح پر اس شعبے میں حاصل کی گئی کامیابی کے مقابلے میں 70 فیصد سے بھی زائد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔