وفاق سے کشیدگی کا خاتمہ: لیگی ارکان کا پرویز خٹک سے ملاقات کا فیصلہ

شاہد حمید  ہفتہ 11 جنوری 2014
 ملاقات میں مرکز اورصوبے کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی. فوٹو: فائل

ملاقات میں مرکز اورصوبے کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی. فوٹو: فائل

پشاور: وفاق اور پختونخوا حکومت کے درمیان بجلی سے متعلق امور سمیت دیگر حوالوں سے جاری تنازعات کے خاتمے اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں اوردیگر امور میں سہولت پیداکرنے کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیگی ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کل متوقع ہے۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈرسردارمہتاب شامل نہیں ہوں گے۔ایک لیگی رکن نے ایکسپریس کوبتایاکہ ملاقات میں مرکز اورصوبے کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی اورہم وزیراعلیٰ پختونخواکا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔