فرحان جونیجو2011میں پولیس میں بھرتی ہوا، بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹاتھا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 11 جنوری 2014
وہ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار تھا، فرحان جونیجو نیوکراچی سیکٹر 11-D کا رہائشی تھا۔ فوٹو : فائل

وہ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار تھا، فرحان جونیجو نیوکراچی سیکٹر 11-D کا رہائشی تھا۔ فوٹو : فائل

کراچی: عیسیٰ نگری دھماکے میں جاں بحق ہونے والاسی آئی ڈی اہلکارفرحان جونیجو2011میں پولیس میں بھرتی ہوا،وہ چوہدری اسلم کی منگھوپیرمیں کی جانے والی کارروائی میں بھی شریک تھا۔

وہ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار تھا، فرحان جونیجو نیوکراچی سیکٹر 11-D کا رہائشی تھا ، وہ 4 بہنوں اور3بھائیوں میں سب سے چھوٹاتھا،فرحان کاایک بھائی بھی پولیس کے اسپیشل برانچ میں ملازم ہے،فرحان کی تقریباًڈیڑھ برس قبل منگنی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔