مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 اپريل 2021
ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154روپے سے نیچے آگئے . (فوٹو، فائل)

ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154روپے سے نیچے آگئے . (فوٹو، فائل)

 کراچی: مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154روپے سے نیچے آگٸے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 32پیسے کی کمی سے 153.33 روپے پر بند ہوٸی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمیسے 153.70روپے پر بند ہوٸی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔