چینی بحران؛ مزید 2 بروکرز کا سٹہ کا کاروبار کرنے کا اعتراف

بلال غوری  بدھ 7 اپريل 2021
بروکری تاندلیاوالہ شوگر ملز سے کی، 13.5 ارب کی چینی کی خرید و فروخت کی، شیخ منظور
 فوٹو: فائل

بروکری تاندلیاوالہ شوگر ملز سے کی، 13.5 ارب کی چینی کی خرید و فروخت کی، شیخ منظور فوٹو: فائل

 لاہور: چینی بحران میں مزید 2سٹہ مافیا نے انکشاف کرتے ہوئے شوگر سٹہ کا کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کو چینی بحران میں مزید 2سٹہ مافیا نے انکشاف کرتے ہوئے شوگر سٹہ کا کام کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد سٹہ مافیا کے بیان ریکارڈ کروانے کی تعداد 13 ہو گی ، راشد ملتانی اور شیخ منظور عرف حاجی ہیرا سمندری والے نے چینی سٹہ کا کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

راشد ملتانی نے بتایا کہ اس نے سال 2006ء میں میاں چنوں میں فلور ملز کے کاروبار کا آغاز کیا، سال 2018 میں 32.5  ملین روپے کی ایمنسٹی اسکیم حاصل کی اور مختلف گروپس جن میں فاطمہ شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز اور شیخو شوگر ملز کی انتظامیہ کے ساتھ باہم ساز بارکر کے سٹہ کا کاروبار کیا۔

اسی طرح چینی سٹہ باز شیخ منظور عرف حاجی ہیرا سمندری والے نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ وہ شوگر سٹہ کے 16 واٹس گروپس میں سے 4 گروپس کا ممبر رہا جس پر ندامت ہے، اس نے بتایا کہ سال 2007ء سے 2015ء تک چینی کی دوکان تھی اور پھر 2015ء سے چینی کی بروکری تاندلیاوالہ شوگر ملز سے شروع کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔