شاداب خان کی جگہ زاہد محمود دورہ زمبابوے کا حصہ بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 7 اپريل 2021
فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا

فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا

 لاہور: آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔

علاوہ ازیں، بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زاہد محمود کی قومی ٹیم کے دروازے پر پھر زوردار دستک

لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔