- پاکستانی شیف، فوربس 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل
- گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ نے دوملین ڈالرکی چیمپئن شپ کا اعلان کردیا
- پاکستان پرامن، خودمختاراورخوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفترخارجہ
- حملہ آور ڈرونز کے ٹکڑے اُڑانے والا مائیکروویو ہتھیار
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- ’’اہرام نما اڑن طشتری کی ویڈیو اصلی ہے،‘‘ پنٹاگون کا اعتراف
- بچوں کی پٹائی سے ان کا دماغ متاثر ہوسکتا ہے، تحقیق
- محمد رضوان سال کے بہترین وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں شامل
- اولمپکس گیمزاس سال بھی التوا کا شکار
- زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے
- وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
- پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کےلیے ثالثی کررہے ہیں، یو اے ای
- ٹی ایل پی کے خاتمے کیلیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر داخلہ
- برطانیہ اور جنوبی افریقہ کا ’تبدیل شدہ وائرس‘ پاکستان میں پھیل رہا ہے، تحقیق
- چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 39.9 فیصد اضافہ
- فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا
- افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک
- عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج
- بلوچستان میں کورونا فعال کیسز کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی
- فرانس کی اپنے شہریوں اور اداروں کو پاکستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت
سیلفی بخار مریخ پر... مارس روور نے اپنی تازہ سیلفیاں بھیج دیں

ان ’مریخی سیلفیوں‘ کے ذریعے زمین پر موجود سائنسدان اس روور کی عمومی کارکردگی یا کسی خرابی پر نظر رکھتے ہیں۔ (تصاویر: ناسا/ جے پی ایل)
پیساڈینا، کیلیفورنیا: اس سال فروری میں مریخ کی سطح پر اترنے والی خودکار گاڑی ’’پرسیویرینس‘‘ بھی انسانوں کی طرح ’’سیلفی بخار‘‘ میں مبتلا ہوگئی ہے جس نے گزشتہ روز اپنے ’’سر‘‘ کی سیلفی لے کر زمین پر بھیجی ہے۔
واضح رہے کہ مریخ پر بھیجی گئی یہ خودکار گاڑی یا ’’مارس روور‘‘ کئی طرح کے کیمروں اور مشاہداتی آلات سے لیس ہے جن میں سے ایک کا نام ’’واٹسن‘‘ ہے جو پرسیویرینس کے روبوٹ بازو (روبوٹک آرم) کے سرے پر نصب ہے۔
واٹسن بذاتِ خود ’’شرلاک‘‘ (SHERLOC) نامی ایک نظام کا حصہ ہے جو پرسیویرینس پر نصب ہے؛ اور جس کا مقصد مریخ کے ماحول میں زندگی سے تعلق رکھنے والے سالمات (مالیکیولز) کی تلاش اور شناخت کرنا ہے۔
’’شرلاک‘‘ اپنے لیزر اسپیکٹرو اسکوپ کے ذریعے مریخی مٹی، چٹانوں اور پتھروں کا تجزیہ کرتا ہے جبکہ اس کام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کےلیے وہ خاص طرح کے دو کیمروں سے مدد لیتا ہے۔
مریخی روور کی سیلفی لینے والا کیمرا ’’واٹسن‘‘ بھی انہی میں سے ایک کیمرا ہے جسے پرسیویرینس کے لمبے ’’بازو‘‘ کے بالکل سرے پر نصب کیا گیا ہے۔
ایسی ہی ’’مریخی سیلفیوں‘‘ کے ذریعے زمین پر موجود سائنسدان، کروڑوں کلومیٹر دور اس گاڑی پر نظر رکھتے ہیں تاکہ اس کی عمومی کارکردگی یا کسی خرابی سے باخبر رہ سکیں۔
گزشتہ روز جب ناسا نے پرسیویرینس کی سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تو کمنٹس میں بعض لوگوں نے پرسیویرینس اور ’’جونی فائیو‘‘ نامی سائنس فکشن فلم روبوٹ کے ’’چہروں‘‘ میں مماثلت تک تلاش کرلی۔ یہ روبوٹ 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شارٹ سرکٹ‘‘ کا مرکزی کردار بھی تھا۔
اگر آپ بھی مارس 2020/ پرسیویرینس کی تازہ ترین اور خام تصویریں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے ناسا کی ویب سائٹ پر ایک گوشہ مخصوص کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔