- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
سپرماریو برادرز کا 35 سال پرانا نایاب گیم دس کروڑ روپے میں نیلام
ڈیلاس: شاید اسے ڈجیٹل ویڈیو گیم کی تاریخ میں سب سے مہنگا فروخت ہونے والا گیم کہا جاسکتا ہے۔ سپرماریو برادرز کی 35 سالہ پرانی گیم کارٹریج اب چھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں دس کروڑ کے لگ بھگ ہے۔
ڈیلاس میں واقع نیلامی کی کمپنی نے کہا ہے کہ سپرماریو برادرز کی گیم کارٹریج(کیسٹ) 1986 میں کرسمس پر تحقے کے لیے خریدی گئی تھی اور یہ دفتر کے دراز میں رکھی تھی۔
اس گیم کی مہر بھی نہیں کھولی گئی اور یوں اسے استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس طرح کسی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ گیم سب سے بہترین حالت میں ملا ہے۔ اس گیم کا پہلا ورژن 1986 میں نائنٹینڈو نے ریلیز کیا تھا لیکن 1987 میں اس کی پیکنگ تبدیل کردی تھی اور یہی وجہ ہے کہ 1986 کی پیکنگ والے صرف چند گیم ہی موجود ہیں جو اب نایاب ترین شمار ہوتےہیں۔
ہیریٹیج آکشنز سے وابستہ ماہر ویلری مِک لیکی کے مطابق اس گیم کی کاپیاں بہت کم بنائی گئیں اور اب خال خال ہی ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سپرماریو برادرز کی یہ نایاب گیم کارٹریج ہوش ربا داموں پر فروخت ہوئی ہے۔ اسے قبل گزشتہ نومبر سپر ماریو برادرز تھری کا گیم کارٹریج ایک لاکھ چھپن ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔