- افغانستان میں گیارہ ستمبر سے فوجی انخلا شروع ہوجائے گا، امریکی صدر
- رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج ملک بھر میں پہلا روزہ
- پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے
- سندھ کے چھ شہروں کیلیے 250 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدنے کی منظوری
- 20 فیصد پاکستانی امرا 50 فیصد ملکی آمدن کے مالک، رپورٹ
- کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی
- گواہ منحرف ہوگیا، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
- حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی
- زمین پر قدیم زندگی کے خاتمے کے مزید ثبوت پاکستان اور چین سے دریافت
- رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
- ڈبلیو ایچ او نے زندہ جانوروں سےکورونا جیسی مزید بیماریوں سے خبردار کردیا
- بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑمیں شامل
- سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
- جوہری مرکز پر حملے سے امریکا کیلیے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، ایران
- فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
- جسٹس فائز کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- پیپلزپارٹی اوراے این پی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، بات سننے کو تیار ہیں، فضل الرحمان
- احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ منظور

فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم(وی ایس ایس) سمیت پی آئی اے کی تنظم نو منصوبے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔جسے حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تنظیم نوکے منصوبہ میں رضاکارانہ علیحدگی سکیم (وی ایس ایس)، ہوابازی کے ماہرین کی خدمات کاحصول، فضائی بیڑے میں جدت، روٹس کومعقول بنانا، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اورمحصولات میں اضافہ کے لیے اقدامات شامل ہیں
اجلاس میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے اور وزارت توانائی کی 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی دو ضمنی گرانٹس بھی منظورکی گئیں۔
وزیر اعظم کے ’ہنر سب کے لیے‘ پروگرام کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے، انصاف امداد احساس پروگرام میں ری فنڈکے لیے وزارت خزانہ کی ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں سول ورک کے ضمن میں وزارت ہاوسنگ کے لیے 15 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔
ای سی سی نے سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف اخراجات کے لیے 3 کروڑروپے اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے نفاذاور مشاورت کے ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات کے لیے کیلئے 28 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظورکی ہے۔
اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلہ کے مطابق فوری طورپربند کیے جانے والے پاورپلانٹس کے موجودہ ملازمین کے پنشن وواجبات کی ذمہ داری، ڈسکوزکے سرپلس ملازمین کوپنشن اورپنشن سے متعلق مراعات کی ادائیگی کے لیے جنیکوز کو ایک بارکی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔