- پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے
- سندھ کے چھ شہروں کیلیے 250 ہائبرڈ الیکٹرک بسیں خریدنے کی منظوری
- 20 فیصد پاکستانی امرا ملکی آمدن کے 50 فیصد کے مالک، رپورٹ
- کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی
- گواہ منحرف ہوگیا، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
- حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی
- زمین پر قدیم زندگی کے خاتمے کے مزید ثبوت پاکستان اور چین سے دریافت
- رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
- ڈبلیو ایچ او نے زندہ جانوروں سےکورونا جیسی مزید بیماریوں سے خبردار کردیا
- بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑمیں شامل
- سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
- جوہری مرکز پر حملے سے امریکا کیلیے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، ایران
- فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
- جسٹس فائز کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- پیپلزپارٹی اوراے این پی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے، بات سننے کو تیار ہیں، فضل الرحمان
- احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
- عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد
- رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت
اداکار عثمان مختار نے اہلیہ کے ہمراہ مداح کی انوکھی خواہش پوری کردی

زنیرہ انعام کے ساتھ عثمان مختار کچھ روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ فوٹو:فائل
کراچی: ڈراموں کے معروف اداکار عثمان مختار نے شادی کے بعد اپنی اور اہلیہ کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ڈرامہ آنا اور ثبات جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے مختصر وقت میں اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ تو کر ہی دیا تھا تاہم اچانک سے کی جانے والی شادی نے بھی لوگوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر کافی چرچہ کر دیتے ہیں اور پھر شادی جس طرح دھوم دھام سے کرتے ہیں تو شائد ہی کوئی کرتا ہو جس کی تازہ مثال ایمن منیب اور سارہ خان اور فلک شبیر کی شادیاں ہیں۔
ان تمام شوخیوں کے باوجود اور کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے زنیرہ انعام خان کے ساتھ عثمان مختار سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کا اندازہ اُن کی وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد ہوا۔ بعدازاں جس کی تصدیق خود اداکار نے اپنے بیان میں کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے شادی جلدی کرنی پڑی، عثمان مختار
شادی کے بعد اب پہلی بار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے وہ بھی مداح کی خواہش پر۔ درحقیقت عثمان نے انسٹا گرام پر مداحوں کو کچھ بھی سوال کرنے کا کہا جس پر اُن کے چاہنے والوں نے بہت سے دلچسپت سوالات کئے جن پر اداکار نے جواب بھی دیا۔
اسی اثنا میں ایک مداح نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ شادی کے بعد کی تصویر شیئر کرنے کی گزارش کی۔ جس پر اداکار نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اہلیہ زنیرہ انعام کی تصویر جاری کردی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ زنیرہ اور میرا صرف نکاح ہوا ہے، انشاہ اللہ رخصتی اسی سال ہو جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔