این اے249، اے این پی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 اپريل 2021
ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،یونس بونیری، حمایت کا شکریہ، مفتاح اسماعیل۔ فوٹو: فائل

ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،یونس بونیری، حمایت کا شکریہ، مفتاح اسماعیل۔ فوٹو: فائل

 کراچی: عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے امیدوار اورنگزیب بونیری مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوگئے، مسلم لیگ(ن) کے ایک وفد نے بدھ کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور این اے 249 کے نامزد امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی قیادت میں باچاخان مرکز سندھ کا دور کیا اور اے این پی کے قائدین سے ملاقات کی۔

یونس خان بونیری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، پی ڈی ایم کا حصہ رہیں یا نہیں لیکن جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

نواز لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اے این پی کی جانب سے حمایت پر انکا شکر یہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ اے این پی کے ووٹ اور سپورٹ سے انشااللہ کامیاب ہونگے، لسانی یا مسلکی بنیادوں پر فراہمی آب نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف مضبوط وفاق کے حامی ہیں، ن لیگ نے ووٹ کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔