شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 اپريل 2021
شادمان ٹاؤن میں فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ فوٹو: فائل

شادمان ٹاؤن میں فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شادمان ٹاؤن میں شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او شارع نور جہاں لیاقت حیات نے بتایا کہ خودکشی کا واقعہ شادمان ٹاؤن نمبر 2 ٹی اینڈ ٹی فلیٹس میں پیش آیا، متوفیہ کی شناخت 36 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ کا شوہر بیروزگار ہے جس پر اس کی اہلیہ ثوبیہ مالی پریشانیوں اور تنگ دستی سے دلبرداشتہ تھی اور اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔