پولاک نے فخرزمان رن آؤٹ تنازع میں ڈی کک کو قصور وار قرار دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی، سابق افریقی کپتان۔ فوٹو: فائل

پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی، سابق افریقی کپتان۔ فوٹو: فائل

سنچورین:  جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے فخرزمان رن آؤٹ تنازع میں کوئنٹین ڈی کک کو قصور وار قرار دے دیا۔

شان پولاک نے کہا کہ پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی،اس وجہ سے وہ رن آؤٹ ہوئے تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بیٹسمین کی توجہ منتشر کرنے کے حوالے سے موجود قانون سے آگاہ نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ شان پولاک خود اس ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے ممبر تھے جس نے جعلی فیلڈنگ کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس حرکت پر کم سے کم 5 رنز کی پنالٹی عائد کرنے کی سفارش کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔