امریکا کی فلپائن اور تائیوان کے خلاف جارحانہ عزائم پر چین کو وارننگ

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا دفاع کے لیے فلپائن کا پھر بور ساتھ دے گا، امریکی محکمہ خارجہ

کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا دفاع کے لیے فلپائن کا پھر بور ساتھ دے گا، امریکی محکمہ خارجہ

 واشنگٹن: فلپائن اور تائیوان کے خلاف جارحانہ عزائم پر امریکا نے چین کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز نے پریس بریفنگ کے دوران چینی بحری جہاز کی فلپائنی سرحد کے قریب موجودگی اور چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منیلا کے قریب چینی جہازوں کی موجودگی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے، جنوبی چین کے بحری علاقے میں فلپائنی فوج اور طیاروں پر کسی بھی طرح کے حملے کی صورت میں امریکا فلپائن کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کی پوری طرح سے پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ منیلا کے قریب سمندری حدود میں چینی افواج کی موجودگی پر فلپائنی حکومت کو تشویش ہے جس کے بارے میں امریکا چینی حکومت کو آگاہ کرچکا ہے۔

فلپائن کا کہنا ہے کہ چینی جہازوں کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان دشمنیاں پیدا کرسکتی ہے تاہم چینی حکومت کے مطابق منیلا کے قریب موجود جہاز مچھلی کا شکار کرنے والی کشتیاں ہیں جنہوں نے برے موسم کے باعث وہاں پناہ لی ہوئی ہے۔

دوسری جانب تائیوان نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 15 کے قریب جنگی طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے تاہم ضرورت پرنے پر تائیوان آخری وقت تک اپنا دفاع خود کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔