- پاکستان پرامن، خودمختاراورخوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفترخارجہ
- حملہ آور ڈرونز کے ٹکڑے اُڑانے والا مائیکروویو ہتھیار
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- ’’اہرام نما اڑن طشتری کی ویڈیو اصلی ہے،‘‘ پنٹاگون کا اعتراف
- بچوں کی پٹائی سے ان کا دماغ متاثر ہوسکتا ہے، تحقیق
- محمد رضوان سال کے بہترین وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں شامل
- اولمپکس گیمزاس سال بھی التوا کا شکار
- زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے
- وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
- پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کےلیے ثالثی کررہے ہیں، یو اے ای
- ٹی ایل پی کے خاتمے کیلیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر داخلہ
- برطانیہ اور جنوبی افریقہ کا ’تبدیل شدہ وائرس‘ پاکستان میں پھیل رہا ہے، تحقیق
- چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 39.9 فیصد اضافہ
- فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا
- افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک
- عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج
- بلوچستان میں کورونا فعال کیسز کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی
- فرانس کی اپنے شہریوں اور اداروں کو پاکستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت
- بھارت میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ
- تحریک لبیک کے 165 رہنما اور کارکنان سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل
شکار پور میں دو گرپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

دوطرفہ شدید فائرنگ کے باعث ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ پارہیں، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل
شکار پور: تحصیل لکھی شاہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رستم تھانے کی حدود میں جتوئی برادری کے دو گروہوں خاناٹی اور کمالانی کے درمیان کارو کاری کا پرانا تنازعہ چل رہا تھا، جو آج مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا اور دونوں جانب سے مورچہ بند فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اور اب تک 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں بخشل خانانی، کاکو کمالانی اور جوتی دادوانی شامل ہیں، جب کہ زخمی افراد میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، تاہم دوطرفہ شدید فائرنگ کے باعث ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ پارہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔