اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
میزائل حملے میں 4 شامی فوجی زخمی۔ فوٹو : فائل

میزائل حملے میں 4 شامی فوجی زخمی۔ فوٹو : فائل

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 فوجی زخمی ہوگئے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنعا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے دارالحکومت دمشق کے قریب متعدد میزائل فائر کیے گئے تاہم شامی دفاعی نظام کے باعث متعدد میزائل اپنے ہدف پر پہنچنے سے پہلے فضا میں ہی تباہ ہوگئے، ایک میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے باعث 4 فوجی زخمی ہوگئے اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم برطانوی گروپ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران دمشق میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاہم بعد میں ایک بیان میں کہا گیا کہ حملے میں اسلح ڈپو تباہ ہوگیا جس کا تعلق ایران سے تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔