عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
فی تولہ سونے کی قیمت 104100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت  89249روپے ہوگٸی۔ فوٹو:فائل

فی تولہ سونے کی قیمت 104100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت  89249روپے ہوگٸی۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت  1748 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 4 ہزار 100 روپے ہوگئی، جب کہ  دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 89 ہزار 249 روپے تک پہنچ گئی۔ ۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔